الاخبار(مانیٹرنگ ڈیسک) ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں سابق پی ٹی آئی ارکان نے ملاقات کرکے پارٹی چھوڑنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکے ۔ وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمودقریشی ڈٹ گئے، انہوں نے تحریک انصاف اور عمران خان کا ساتھ چھوڑنے سے صاف انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق شاہ محمود سے ملاقات کرنے والوں میں فواد چوہدری، عامرکیانی، عمران اسماعیل اور مولوی محمود شامل ہیں۔
دوسری جانب شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کے شاہ محمود سے ملاقات پر تاثر کی تردید کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھاکہ شاہ محمود قریشی پارٹی کے وائس چیئرمین ہیں۔
حماد اظہر نے کہا کہ میں چیئرمین عمران خان کا کارکن ہوں اور تحریک انصاف کا عہدہ دار، اگر کوئی دوست مشورہ یا حل تجویز کرنا چاہیں تو اس کا حتمی فیصلہ صرف عمران خان ہی کریں گے۔