لاہور: عمران خان کے گھر کے سرچ وارنٹ کے معاملے پر انسداد دہشت گردی عدالت کی جج نے عمران خان کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالت سے ایک بار لئے گئے سرچ وارنٹ ہمیشہ کے لیے نہیں ہوتے۔
اس سے قبل عمران خان کے گھر کے سرچ وارنٹ کے معاملے پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر افسران لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ جج عبہر گل نے پوچھا کہ آپ عمران خان کے گھر کس مقصد کے لیے گئے تھے، کیا سرچ وارنٹ پر عملدرآمد کرا لیا ہے؟ کمشنر نے جواب میں کہا ہے کہ ہم نے سرچ وارنٹ پر تا حال عملدرآمد نہیں کیا۔