لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد کے روبرو پیش ہو کر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے خلاف جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں ضمانتی مچلکے جمع کروا دیئے جو کہ عدالت نے منظور کر لیے۔
عدالت نے 9 مئی واقعات کے مقدمات میں عمران خان کی 2 جون تک عبوری ضمانت منظور کر رکھی ہے اور انہیں تینوں مقدمات میں ایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔
اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی گاڑی کو عدالت میں لانے کی اجازت دے دی تھی۔ عمران کو سخت سیکورٹی حصار میں عدالت لایا گیا تھا۔