الاخبار (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے وکیل کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عبدالقادر پٹیل 15 روز میں اپنے الزامات واپس لیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے غیر مشروط معافی مانگیں۔ ورنہ 10 ارب روپے ہرجانے کے مقدمہ کا سامنا کریں ، یہ دس ارب شوکت خانم اسپتال میں جمع کروایا جائے گا۔
وفاقی وزیر صحت اپنی نے پریس کانفرنس میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر الزام لگایا تھا کہ ان کے یورین سیمپل میں شراب اور کوکین کے اجزاء پائے گئے ہیں۔ انہوں نے عمران خان کی ذہنی حالت پر بھی سوالیہ نشان لگایا تھا اور کہا تھا کہ اُن کی حرکات و سکنات فٹ آدمی کی نہیں۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان کی میڈیکل رپورٹ سے معلوم ہؤا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی 5، 6 ماہ پلستر چڑھا کر گھومے، مگر فریکچر نہیں تھا۔