لاہور( خصوصی رپورٹ) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو پارٹی صدارت پر بحال کرنے کے لیے دائر درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے دی۔ عدالتِ عالیہ کے جسٹس علی باقر نجفی نے نواز شریف کو پارٹی صدارت پر بحال کرنے کے لیے دائر درخواست پر اعتراض کی سماعت کی۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھا اور درخواست نا قابلِ سماعت قرار دے دی۔ گزشتہ روز رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کیا تھا۔ رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے اعتراض کیا گیا تھا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نا اہل کیا، درخواست گزار سپریم کورٹ سے رجوع کریں۔ نواز شریف کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں آفاق احمد ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی تھی۔