اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار صحافی کے اس سوال پر غصے میں آ گئے کہ کیا آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہونا آپ کی ناکامی ہے؟
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے غصے میں سوال کا جواب دینے کے بجائے الٹا پوچھ لیا کہ کیا پاکستان ڈیفالٹ ہو گیا ہے؟ انہوں نے کہا آپ نے جو فیصلہ دینا ہے دیں، میں بعد میں دیکھ لوں گا، پاکستان نے تمام ضروری انٹرنیشنل پیمنٹ کر دی ہیں۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے نئے بجٹ اور آئی ایم ایف سے متعلق سوالوں کا جواب دینے سے گریز کیا۔