لاہور: تفصیلات کےمطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں خدیجہ شاہ کی طبیعت ناساز ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، خدیجہ شاہ کے میڈیکل، اہلخانہ سے ملاقات کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہرگل خان نے درخواستوں پرسماعت کی، دوران سماعت وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ جیل حکام سے خدیجہ شاہ کی میڈیکل رپورٹ طلب کی جائے، انکی فیملی کو جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا میڈیا پرخدیجہ شاہ کی طبیعت ناساز ہونے کی خبریں چل رہی ہیں ،طبیعت ناساز ہونے کی خبریں سننے کی وجہ سے فیملی بہت پریشان ہے جب سے انکی گرفتاری ہوئی ہے فیملی کو ملنے نہیں دیا گیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے خدیجہ شاہ کے میڈیکل اور اہلخانہ سے ملاقات کی درخواست خارج کردی۔