الاخبار(مانٹرینگ ڈیسک) :عمران خان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کا رد عمل بھی سامنے آ گیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات سے انکار کردیا۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کا سماجی رابطہ ویب سائٹ پر ٹویٹ میں کہنا تھا کہ بات چیت صرف سیاستدانوں سے کی جاتی ہے۔شہدا کی یادگاروں کو جلانے والے، ملک کو آگ لگانے والے دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے گروہ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔۔
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصآف عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے 7 رکنی کمیٹی کا اعلان کیا تھا۔ جس میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد قیصر،حلیم عادل شیخ، عون عباس، مراد سعید اور حماد اظہر مذاکراتی ٹیم کاحصہ ہوں گے۔