اسلام آباد، (خصوصی رپورٹ) سپریم کورٹ نے آڈیو لیک کمیشن کا نوٹیفیکیشن معطل کردیا ہے ۔ تحریری حکم جاری کرنے اور اس کی کارروائی پر بھی حکم امتناع جاری کر دیا گیا ہے۔
انکوائری کمیشن کے بارے میں آج آٹھ صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کی رو سے عدالت نے انکوائری کمیشن کو مزید کام کرنے سے روک دیا ہے۔ عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔
عدالت عظمیٰ نے آڈیو لیک انکوائری کمیشن کے قیام کا 19 مئی کو جاری ہونے والا نوٹیفکیشن بھی معطل کر دیا ہے۔
سپریم کورٹ نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ کہ اس معاملہ کی اگلی سماعت 31 مئی کو ہوگی۔
عدالت نے کہا کہ کمیشن میں ججز کی نامزدگی کے لئے چیف جسٹس کی مشاورت لازمی ہے۔