لاہور: تحریک انصاف کے اہم رہنما اور گلو کار ابرار الحق نے بھی تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
ابرار الحق کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہدا نے اپنے وطن کیلئے جانوں کو قربان کیا۔اپنے اداروں میں شہدا نے بچوں کو مفت تعلیم دے رہا ہوں۔شاید ہی کوئی ہوگا جس نے 9مئی کے واقعات کی مذمت نہیں کی۔ابرار الحق پریس کانفرنس کے دوران آبدیدہ ہو گئے۔
ابرار الحق کاکہنا تھا کہ لوگوں کو توڑ پھوڑ کرنے ،جلاؤ گھیراؤ سے روکنے کی کوشش کی ۔اس طرح کے واقعات کے ساتھ آگے بڑھتے رہے تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ۔جو بھی سوشل ورک کررہا ہوں اس پرپوری ترجہ نہیں دے پارہا تھا ۔سیاست میں آنے کا مقصد عہدہ یا پیسہ کمانہ نہیں تھا ۔
مراد راس
تحریک پاکستان کے اہم رہنما مراد راس نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
مراد راس کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان سے راہیں جدا کر رہے ہیں، جہاں ہم آج بیٹھے ہیں سوچا نہیں تھا ایسی پوزیشن میں ہوں گے۔ ملک اس مقام تک کیسے پہنچا سب جانتے ہیں۔ کوئی بھی نہیں چاہتا اداروں میں لڑائی ہو، اختلافات تو ہوتے ہیں مگر مل بیٹھ کر حل کئے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، یہ پلان نہیں تھا، بات کہاں سے کہاں نکل گئی سب کی سمجھ سے باہر ہے۔تحریک انصاف کیلئے 15 سال جدوجہد کی،جو کچھ کر سکتا تھا اس پارٹی کیلئے کیا مگر تحریک انصاف کی پرتشدد سیاست سے متفق نہیں ہوں، مراد راس پریس کانفرنس کے دوران آبدیدہ ہو گئے۔
سیف اللہ نیازی
پی ٹی آئی رہنما سینٹر سیف اللہ نیازی نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ میں تحریک انصاف چھوڑ رہا ہوں، مجھے اپنی فیملی اور صحت پر فوکس کرنا ہے، 9 مئی کے حملوں کی مذمت کرتا ہوں، اخلاقیات اور دین میں ایسے واقعات کی اجازت نہیں۔