جینیوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ پاکستان میں تشدد کے واقعات میں اضافے اور بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی خبریں ہمارے لئے شدید پریشانی کا باعث ہیں۔
وولکر ترک کہا کہ شہریوں پر مقدمہ چلانے کے لیے فوجی عدالتوں کا قیام تشویش ناک ہے ، یہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
وولکر نے کہا پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کو مکمل لا قانونیت میں دھکیل دیا گیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق ، جمہوری عمل اور قانون کی حکمرانی ہی پاکستان کو محفوظ اور خوشحال بنا سکتی ہے