اسلام آباد: آڈیو لیکس کے لئےقائم جوڈیشل کمیشن نے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جس کے پاس بھی زیر تفتیش آڈیو لیکس سے متعلق معلومات ہوں کمیشن کو فراہم کرے۔ اس مقصد کے لئے پبلک نوٹس میں سیکرٹری کمیشن کا فون نمبر اور ای میل ایڈریس بھی شامل ہے۔
پبلک نوٹس میں بذریعہ ڈاک، معلومات کی فراہمی کے لئے کمیشن کے سربراہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے چیمبر کا پتہ دیا گیا ہے۔ نوٹس کے مطابق معلومات فراہم کرنے والے کیلئے شناخت ظاہر کرنا لازمی ہو گا، نا معلوم ذرائع سے بھیجے جانے والی معلومات قابل قبول نہیں ہوں گی۔