کراچی : پاکستان تحریک انصاف کراچی کے رہنما بلال غفار نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں بلال غفار نے کہا کہ 12 سال پارٹی سے منسلک رہنے کے بعد لاتعلقی کا اعلان کر رہا ہوں تاہم میں کسی دوسری جماعت میں شامل نہیں ہو رہا، ذاتی حیثیت میں ملک کی خدمت کرتا رہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعے کی مذمت کرتا ہوں، جناح ہاؤس ، شہداء کی یادگار اور فوجی تنصیبات پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پاکستانی ہونے کے ناطے اداروں کو کمزور کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، پاک فوج نے ملک کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، 9 مئی کے واقعے کی کی شفاف انکوائری کرکے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے۔
مفتاح اسماعیل کا تحریک انصاف چھوڑنے والے رہنماؤں پر طنز
خیال رہے کہ بلال غفار تحریک انصاف کراچی کے سابق صدر اور رکن سندھ اسمبلی ہیں۔