الاخبار :سابق وزیراعلیٰ اور تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی اچانک منظر عام پر آگئے انہوں نے اعلان کیا کہ میں اور مونس الہی عمران خان کے ساتھ ہیں ،چودھری وجاہت کے اپنے معاملات ہیں ان کے جانے کاکوئی رنج نہیں ۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ویڈیو پیغام میں پرویز الٰہی نے کہا کہ مجھے جب اللہ نے وزیراعلیٰ بنایا اس میں سب سے زیادہ کریڈٹ عمران خان صاحب کا ہے، عمران خان نے مجھے یہ عہدہ دیا تھا جس پر میں نے ان سے وفا کی، عمران خان نے جب یہ عہدہ واپس مانگا تو میں نے واپس بھی دے دیا، ہم اب بھی عمران خان کے ساتھ اسی طرح کھڑے ہیں، انشاء اللہ میں اور مونس الٰہی عمران خان کے ساتھ آہنی دیوار کی طرح کھڑے رہیں گے، میں بالکل چودھری وجاہت حسین کے خلاف نہیں ہوں۔