الاخبار (مانیٹرنگ رپورٹ) :سوشل میڈیا پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی تحریک انصاف کی صدارت سے استعفے کی خبریں گردش کررہی ہیں ، جس پر ان کے صاحبزادے مونس الٰہی نے رد عمل دیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق مونس الٰہی نے ایک ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا تحریک انصاف کی صدارت سے استعفے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔مونس الٰہی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس کی طرح کی فیک نیوز چلائی جارہی ہیں ،ان کا کہناتھا کہ پرویز الٰہی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔