سینئر صحافی عمران ریاض خان کی بازیابی کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا ہے کہ عدالت عمران ریاض کی زندگی کے لئے کوشش کر رہی ہے اور اس کی حفاظت کے لیے اقدامات کر رہی ہے ۔
آئی جی پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ عمران ریاض پولیس کے کسی سینٹر میں نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا عدالت وزارت داخلہ کے نمائندے کو عدالت میں بلا لے تاکہ ہم ان سے مل کے اس کو آگے بڑھائیں ۔
اس موقع پر چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے کہا میں آپکو ایک اور موقع دے رہا ہوں ۔ اگر خدانخواستہ عمران ریاض کو کوئی نقصان ہوتا ہے تو میں سب کو فکس کروں گا ۔
اس موقع پر وکیل اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا کہ میرے اطلاعات ہیں کہ عمران ریاض نہ صرف پنجاب میں ہیں بلکہ وہ لاہور میں ہی ہیں ۔ عمران ریاض کے گھر جنہوں نے ریڈ کیا ان میں سے ایک بندہ وہی ہے جو سیالکوٹ سے عمران ریاض کو لے گر گیا