لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ شیریں مزاری ڈپٹی کمشنر کو بیانِ حلفی دیں کہ وہ آئندہ ایسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوں گی۔