الاخبار(مانیٹرنگ رپورٹ): امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ میئر جماعت اسلامی کا اور ڈپٹی میئر تحریک انصاف کا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنی مرضی کی حلقہ بندیاں کیں، پی پی نے انتخابی نتائج کو تبدیل کیا۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اختیارات کا رونا نہیں روئے گی، اگر اختیارات آسانی سے نہیں ملے تو چھین کر لیں گے۔آئین کے تحت جو اختیارات ہیں وہ بلدیاتی اداروں کو دینے پڑیں گے۔
واضح رہے کہ کراچی کے میئر کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حافظ نعیم الرحمٰن کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میئر کے انتخاب میں جماعت اسلامی کے امیدوار کو سپورٹ کرے گی۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ آج پی ٹی آئی نے مئیر کراچی کے جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کیا ہے،ہم پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور پی ٹی آئی کے شکر گزار ہیں،جس پارٹی کو تیسری پوزیشن ملی وہ جبر کے ذریعہ پہلی پوزیشن پر آگئے،اب جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی اشتراک کے بعد واضح اکثریت ہے،کراچی کو آگئے بڑھانے کے لیے سب کو ساتھ لیکر چلیں گئے،مئیر کراچی جماعت اسلامی کا ہوگا،ہم چاہتے ہیں کراچی میں تعمیر و ترقی شروع ہو۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کی ترقی کام کرے گی،پی ٹی آئی نے غیر مشروط حمایت کی ہے،ہم پی ٹی آئی کو ڈپٹی مئیر اور ٹاونز میں اہم سیٹوں پر جگہ دینے پر بات کریں گئے،پی ٹی آئی کے لوگوں کو اُٹھایا جارہا ہے اور پھر پی پی انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں،اب ثابت ہوگیا ہے کہ پی پی کے پاس اکثریت نہیں ہے،پی پی جمہوریت پر چلے گی یا جمہوری دشمنی و عوام دشمنی چاہتی ہے۔ملک توڑ دیا لیکن اکثریت قبول نہیں کی،پی پی کے ووٹ 25 فیصد سے بھی کم ہے،پی پی جہاں سے جیتی ہے وہ حلقے 15 ہزار والے اور جماعت جہاں سے جیتی وہ 45 ہزار ووٹرز کے حلقے تھے،ہم چاہتے ہیں کہ عوامی مینڈیٹ احترام کرو ،پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر آگئے کی جدوجہد کی منصوبہ بندی کریں گئے،ہم سے لوگ پوچھتے ہیں کہ آپ آئے تو فنڈذ کہاں سے آئیں گئے،تو ہمارا وعدہ ہے کہ اپنے ذمہ داری سے زیادہ کام کریں گئے اور اپنا حق چھین کے لیں گئے روئیں گئے نہیں۔
*************