اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کے درمیان ملاقات 3 گھنٹے سے زائد جاری رہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں زیر سماعت مقدمات اور دیگر قانونی و آئینی امور پر بات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق ملاقات میں موجود نہیں تھے۔