نیویارک: امریکی ریاست مونٹانا میں ٹک ٹاک پر لگائی جانے والی پابندی کو عدالت میں چینلج کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست موٹانا میں ویڈیو ہوسٹنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف ٹک ٹاک صارفین نے عدالت سے رجوع کر لیا اور ایپلی کیشن پر لگائی گئی پابندی کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کر دی۔
مونٹانا کے گورنر نے کہا کہ یہ قانون سازی مونٹانا کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی نگرانی سے بچانے کے لیے ہماری مشترکہ ترجیح کو مزید آگے بڑھائے گی۔
*******