اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا کہ معاہدے کے باعث روسی تیل کی قیمت نہیں بتا سکتے البتہ پاکستان کو روسی خام تیل پر اچھی خاصی رعایت مل رہی ہے
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 14 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری سے ریفائنری لگ رہی ہے، عالمی مالیاتی اداروں کی اعتراض پر فی الحال عوام کے لئے سستے پیٹرول پیکج پر عملدر آمد روک دیا گیا ہے لیکن روسی خام تیل پاکستان آئے گا تو پاکستان میں تیل سستا ہو جائے گا۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ کوشش ہوتی ہے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہوں تو پاکستان میں زیادہ سستی کی جائیں، اگر ان قیمتوں میں اضافہ ہو تو کوشش کی جاتی ہے پاکستان میں اضافہ کم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گیس کنکشنز کھولے جانے کی باتیں درست نہیں۔