کراچی: پی ٹی آئی رہنما علی زیدی میڈیا سے گفتگو میں آبدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ کان کھول کرسن لیں۔ پی ٹی آئی میری جماعت ہےاسےکسی صورت نہیں چھوڑ سکتا۔
تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ میری سیاسی پیدائش تحریک انصاف میں ہوئی ،میں کوئی خاندانی سیاستدان نہیں ہوں،میری پرورش بھی عمران خان کی زیرسایہ ہوئی ،میں کسی کو لیڈر نہیں مانتا،عمران خان نے ساری عمر تشد دسے دور رہنے کی تلقین کی ۔
ہسپتال آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے جلاﺅ گھیراﺅ کرنے والوں کو سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملکی اثاثوں کو نقصان پہنچانے کی مذمت کرتے ہیں،ایم ایم عالم ایئر بیس پر کھڑا جہاز جلا دیا گیا،شہدا کی یادگار جلائے جانے پر دکھ ہوا،ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت جلا دی گئی، جناح ہاﺅس تباہ کردیاگیا،ان کاکہناتھا کہ تشدد کرنے والوں کو روک رہا تھاپھر بھی مجھ پر جھوٹی ایف آئی آر درج کردی گئی۔
ان کاکہناتھا عمران خان اگر نکالے گا بھی تو باہر بیٹھ کر چوکیدار ا کرتا رہوں گا،علی زیدی میڈیا سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔