اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔ عمران خان کے وکیل کی جانب سے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ بتا دیں کہ عمران خان نے مزید کیسز میں کس دن آنا ہے؟ اسی دن کی تاریخ رکھ دیتے ہیں۔ عدالت نے عسکری اداروں کے افسران کے خلاف بیان بازی کے مقدمے اور مسلم لیگ ن کے