اسلام آباد: حبا فواد چودھری نے اپنے شوہر کی گرفتاری کی کوشش پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ ہائیکورٹ نے فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت منظور کی، اسے دہشتگردوں کی طرح اسے اٹھانے کی کوشش کی گئی،چیف جسٹس صاحب آپ دیکھیں ملک میں کیا چل رہا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حبا فواد چودھری نے کہاکہ ہائیکورٹ نے فوادچودھری کو ضمانت دی، باہر گاڑی لگا کر اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی،یہ انصاف ہے اس ملک میں،ان کاکہناتھا کہ جب ایک عدالت نے حفاظتی ضمانت دے دی ہے تو آپ کس طرح دہشتگردوں کی طرح اٹھا کر لے جاسکتے ہیں،فوادچودھری کی اہلیہ کاکہناتھا کہ آپ نے میرے شوہر کو سی آئی اے جیل میں رکھا ہم نے تب بھی کچھ نہیں کہا،افسوس ہے مجھے اس ملک پر۔