اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سامنے ہونے والے پی ڈی ایم کے احتجاج اور دھرنے میں شریک ہونے کے لیے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن اور پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز پہنچ گئیں۔ سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کے لیے پی ڈی ایم کے کارکن ریڈ زون میں سپریم کورٹ کے باہر ججز گیٹ تک پہنچ چکے ہیں۔
ریڈ زون جانے والے راستے گاڑیوں کے لیے بند ہیں، ملک کے مختلف شہروں سے بھی مظاہرین کی قافلوں کی شکل میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ احتجاج میں مسلم لیگ ن کی نمائندگی ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز کر رہی ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما بھی شریک ہوں گے۔