اسلام آباد : حکومت نے چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطاء بندیال کے خلاف ریفرنس لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا، اس ضمن میں خصوصی کمیٹی کی تشکیل کیلئے تحریک کی منظوری دے دی گئی ۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے خلاف ریفرنس کے لیے قومی اسمبلی میں خصوصی کمیٹی کی تشکیل کی تحریک منظور کرلی گئی ، تحریک شازیہ ثوبیہ سومرو نے پیش کی۔
پارلیمانی کمیٹی میں محسن شاہنواز، خورشید جونیجو، صلاح الدین ایوبی، شہناز بلوچ، صلاح الدین ارکان بھی شامل ہیں ۔ کمیٹی چیف جسٹس کے علاوہ دیگر ججز کے مس کنڈکٹ پر بھی ریفرنس لانے کا جائزہ لے گی۔ قبل ازیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت ججز کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے ۔