وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ وز ٹ ویزے پر آنے والے کسی شخص کو حج کرنے کی اجازت نہیں۔ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں پر بغیر پرمٹ مکہ جانے پر آج سے پابندی ۔ وزارت نے کہا ہے کہ ’حج کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے جبکہ وزٹ ویزے کے حامل شخص کو اجازت نامہ جاری نہیں ہوتا‘۔
بغیر اجازت نامے کے حج کرنے یا مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی کوشش جرم ہے جس پر جرمانہ ہوگا‘۔ وزارت نے کہا ہے کہ ’وزٹ ویزے کی مدت 90 دن ہے جس میں حج شامل نہیں ہے۔ ’وزٹ ویزے پر آنے والے شخص کو چاہئے کہ وہ قانون کا احترام کرتے ہوئے اپنی مدت کے اندر واپس چلا جائے گا‘۔