اسلام آباد : ذرائع کے حکومتی وزراء رانا ثنا اللہ اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی مولانا فضل الرحمان سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ کرنے کی اپیل کو سربراہ پی ڈی ایم کی جانب سے مسترد کردیا ہے۔
مسلم لیگ کے سینیئر رہنماؤں اور وفاقی وزراء نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے اپیل کی تھی کہ سپریم کورٹ کی بجائے ڈی چوک پر احتجاج کیا جائے ، اسحاق ڈار کا موقع ہے چند روز قبل ہونیوالے احتجاج کے دوران بھی ملک کے حالات خراب ہوگئے تھے ۔
مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ن لیگی رہنماؤں کی اپیل کو مسترد کردیا گیا ، ان کا کہنا تھا کہ احتجاج پرصورت سپریم کورٹ کے باہر ہی ہوگا، ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کی جانب نکل پڑے ہیں ، احتجاج میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ، اب سارے فیصلے عوامی عدالت میں ہی ہوں گے۔
جبکہ دوسری جانب پی ڈی ایم جماعتوں کے کارکنان کا اسلام آباد میں پہنچنے کے سلسلہ جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر پی ڈی ایم کارکنان کی ملائیشیا میں ملبوس سپریم کورٹ کے باہر نقل و حرکت کی ویڈیوز حال ہی میں پوسٹ کی گئی ہیں۔