کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ)پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے اپنی تازہ پیشن گوئیوں میں کہا ہے کہ مئی کا آخری ہفتہ خطرناک ہوگا، اس لئے کہ اس میں “بہت کچھ ہونے والا ہے۔”
ان کا کہنا ہے کہ ‘چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا بظاہر کھیل ختم ہوتا جا رہا ہے، حالات ایسے ہیں کہ رواں سال الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں، “ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، بات ایمرجنسی سے بھی آگے جا سکتی ہے۔”
منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ بہت ممکن ہے کہ آئین میں ترمیم کرکے الیکشن ایک سال کے لیے ملتوی کر دیے جائیں۔
انھوں نے یہ اعتراف کیا کہ، عمران خان کے پاس وقت تھا مگر، قول ان کے، عمران خان نے ” وہ بھی ضائع کردیا۔”