اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک ٹی وی چینل سے انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر ہم نے عمران خان کو گرفتار کرنا ہوتا تو 14 مہینے انتظار نہ کرتے۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان کو نیب نے گرفتار کیا ہے۔ انھوں نے ہم سے قانون کے مطابق سیکیورٹی مانگی جو حکومت نے دے دی ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دے کر اپنا مؤقف دینے کی کوشش کریں گے اور ہم نے ہمیشہ پر امن جلسے کیے ہیں ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم یہ فیصلہ کر چکے تھے کہ ہم مظاہرین کے خلاف فورس استعمال نہیں کریں گے۔ تاہم تمام ثبوت موجود ہیں۔ اس لئے ہم نے مجرموں کو عبرت ناک سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن حکومت نے نہیں الیکشن کمیشن نے کرانا ہے جبکہ اب وزیراعظم گھر نہیں جائے گا،