وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے یہاں پہنچا تو مجھے معلوم ہوا تحریک انصاف کی خواتین سے گستاخی کی گئی ، چادر چار دیواری کا تقدس پا مال کیا گیا، میں ذاتی طور پر شرمندہ ہوں ہماری سیاست میں اس چیز کی کوئی گنجائش نہیں۔
انہوں نے کہاکہ چادراور چاردیواری کا تقدس پامال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے، جن فیملیز کا تقدس پامال ہوا ہے میں ان سے معافی چاہتا ہوں ، متاثرہ فیملی کے گھروں میں بھی جانے کو تیار ہوں ، عثمان ڈار کی والدہ سے یا دوسرے ساتھیوں کی ساتھ جو ہوا میرے لیے باعث شرم ہے مجھے اگر اجازت دی گئی تو بہنوں اور بیٹوں سے معافی مانگوں گا ، ہماری سیاست میں بہت حدود کراس ہوئی ہے