اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ سے روانہ ہو رہے ہیں۔پولیس کی جانب سے کمرہ عدالت سے گاڑی تک انسانی زنجیر بنا ئی گئی۔ عمران خان تقریبا ساڑھے 11 گھنٹے تک اسلام آباد ہائی کورٹ رہے ۔
خیال رہے کہ روانگی سے قبل عمران خان نے کارکنوں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری ضمانت ہوچکی ہے، ضمانت ملنے کے بعد 3 گھنٹے سے راستے کھلنے کا انتظار کر رہا ہوں، اسلام آباد کے راستے کھولیں تاکہ ہم روانہ ہوسکیں۔عدالت نے مجھے ہر جگہ ضمانت دے دی ہے اس کے باوجود انہوں نے مجھے 3 گھنٹے سے یہاں قید کیا ہوا ہے جانے نہیں دے رہے۔