اسلام آباد :عمران خان نے کارکنوں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میری ضمانت ہوچکی ہے، ضمانت ملنے کے بعد 3 گھنٹے سے راستے کھلنے کا انتظار کر رہا ہوں، اسلام آباد کے راستے کھولیں تاکہ ہم روانہ ہوسکیں۔عدالت نے مجھے ہر جگہ ضمانت دے دی ہے اس کے باوجود انہوں نے مجھے 3 گھنٹے سے یہاں قید کیا ہوا ہے جانے نہیں دے رہے۔جب عدالتوں کے فیصلے نہیں مانے جارہے ، اور قانون کی حیثیت بھی ختم ہو جائے تو پرامن احتجاج کارکنان کا حق ہے۔ انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ راستے کھولنے کیلئے تعاون کریں کیونکہ راستے کلیئر ہوں گے تو ہی لاہور روانہ ہوسکیں گے۔