اسلام آباد: ظل شاہ قتل کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی راہداری ضمانت 22مئی تک منظور کر لی۔ عمران خان کے وکیل نے اس موقع پر عدالت سے استدعا کی کہ ہم لاہور کی متعلقہ عدالت تک جانا چاہتے ہیں۔ جس پر عدالت نے عمران خان کو 22 مئی تک راہداری ضمانت دیتے ہوئے اس کیس میں بھی پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ہے۔