اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقررکر دی گئی۔
نجی میڈیا چینل کے مطابق سپریم کورٹ2 بجے درخواست پر سماعت کرے گی ،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا،جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ میں شامل ہیں۔
عمران خان کی گرفتاری کیخلاف درخواست ایڈووکیٹ محبوب گجر کی جانب سے دائر کی گئی ،درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت دفاع اور نیب کو فریق بنایاگیاہے
درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ پی ٹی آئی رہنماو¿ں کی گرفتاری اختیارات کے ناجائز استعمال و انتقام پر مبنی ہے ،حکومت کا رویہ بنیادی حقوق، آئین کے آرٹیکل 9 ،10 اے کی خلاف ورزی ہے ،بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ کی مداخلت ناگزیر ہے ۔