واشنگٹن : آئی ایم ایف (عالمی مالیاتی فنڈ) نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ قرض کے معاملے پر بات چیت جاری ہے، ترجمان نے عمران خان کی گرفتاری پر تبصرے سے گریز کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کو قرض کے معاملے پر بلوم برگ نے آئی ایم ایف ترجمان سے رابطہ کیا جس پرانہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے قرض پروگرام کے تعطل کا کوئی اشارہ نہیں آیا، پاکستان نے پٹرول پر سبسڈی نہ دینے کی یقین دہانی کروا دی، پاکستان سے پالیسی معاملات پر یقینی دہانی چاہتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری پر کوئی بیان نہیں دینا چاہتے، پاکستان کیساتھ قرض پروگرام جون 2023 میں ختم ہو جائے گا۔ موجودہ قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو 2.6 ارب ڈالر دینے ہیں۔ قرض کی واپسی کے مربوط طریقہ کار پر اعتماد چاہتے ہیں اور معاشی پالیسی پر عملدرآمد کی یقین دہانی چاہتے ہیں۔