لاہور: پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گزشتہ روز امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے پنجاب حکومت کا اہم اجلاس ہوا تھا،جس میں منظوری کے بعد وزارت داخلہ سے درخواست کی گئی تھی کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے رینجرز اور فوج کی کمپنیاں حکومت کو دی جائیں ،جس کو دیکھتے ہوئے گزشتہ رات کو رینجرز کی کمپنیاں پنجاب حکومت کے سپرد کردی گئیں تھی،آج باقاعدہ طور پر پاک فوج کی 10 کمپنیوں کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی ہیں،لاہور ،فیصل آباد،راولپنڈی اور ملتان سمیت اہم اضلاع میں فوج تعینات کردی گئی ۔