اسلام آباد (الاخبار سٹاف رپورٹر) میڈیکل بورڈ نے عمران خان کو مکمل تندرست قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ عمران خان نے ڈاکٹرز کے معائنہ کے دوران ان کسی قسم کی تکلیف کی شکایت نہیں کی ہے اوران کا بلڈ پریشر، شوگر لیول ،نبض اور دل کی دھڑکن بالکل نارمل تھیں .
اسپتال ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ عمران خان کا ایک سے زائد بارطبی معائنہ کیا گیا ہے جو پمزاور پولی کلینک کےمشترکہ میڈیکل بورڈنے کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کی میڈیکل رپورٹ نیب حکام کے حوالے کردی گئی، جس میں میڈیکل بورڈ نے عمران خان کے بنیادی ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسپتال ذرائع نے کہا ہے کہ عمران خا ن کا بلڈ سی پی، ایل پی، آر ایف ٹی، ایل ایف ٹی کیا جا رہا ہے، میڈیکل بورڈ کی تجویز پر عمران خان کابلڈ سیمپل لے لیا گیا۔