اسلام آباد(الاخبار سٹاف رپورٹر) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان سے پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں تفتیش کی جائے گی۔ اس فیصلہ کے بعد انھیں پولیس لائین منتقل کردیا گیا ہے اور عمارت کو سب جیل کا درجہ دے دیا گیا ہے۔
رات گئے فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکس کے بجائے پولیس گیسٹ ہاؤس میں پیش کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے اس تبدیلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا اور اس مقصد کے لئے دونوں عدالتوں کو پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز منتقل کر دیا گیا ۔