لاہور: عمران خان نے آئی ایس پی آر کے الزامات کے جواب میں ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ عزت ہر شہری کی ہونی چاہیے، میں قوم کی سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ ہوں۔ سوال میرا یہ ہے کہ ملک کا سابق وزیراعظم ایف آئی آر نہیں کٹوا سکا ؟ ایف آئی آر کٹتی ، تحقیقات ہوتیں ، میرا الزام صحیح ہے یا غلط سب کے سامنے آ جاتا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں اپنی حکومت ہوتے ہوئے ایف آئی آر میں نام نہیں دے سکا۔ تحقیقات میں ثابت ہوا کہ 3 شوٹر نے گولیاں چلائیں۔جب ثابت ہواکہ مجھے مارنے کی کوشش کی گئی تو جے آئی ٹی کو سبوتاژ کیا گیا۔
سابق وزیراعظم نے کہا پولیس، رینجرز ، ایف سی اور فوج لانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ میں اسلام آباد جا رہا ہوں اگر کسی کے پاس میرے خلاف وارنٹ ہے تو میرے پاس آئے، میں جیل جانے کو تیار ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ایسے بند کیا جاتا ہے جیسے ملک کا بہت بڑا مجرم آ رہا ہے۔ میرے اوپر کوئی کیس نہیں، یہ سارا ڈرامہ بند کیا جائے