راولپنڈی (پ ر) انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ عمران خان کے سینئر ملٹری افسرکے خلاف بیانات غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین نے یہ الزامات بغیر کسی ثبوت کے لگائے ہیں، یہ بیانات افسوس ناک اور ناقابل قبول ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال سے مسلسل سینئر ملٹری اور انٹیلی جنس آفیشلز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، یہ الزامات سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے لگائے جا رہے ہیں۔ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز نے کہا کہ سیاسی رہنما سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قانونی راستہ اختیار کریں، ادارہ ان جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہے۔
ادھر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ میں ا?ئی ایس پی ا?ر کے بیان سے مکمل اتفاق کرتا ہوں کہ الزامات کے حل کے لیے قانونی راستہ اختیار کیا جائے۔ایک ٹویٹ کے ذریعے اسد عمر نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی ا?ئی چیئرمین عمران خان نے ایف ا?ئی ا?ر درج کر کے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی کوشش کی ہے۔اسد عمر نے مزید کہا کہ اس قانونی چارہ جوئی کے راستے کی حمایت کرنا ادارے کا مثبت قدم ہو گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور رہنما چودھری فواد حسین نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ا?ئی ایس پی ا?ر نے حیران کن پریس ریلیز جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان سمجھتے ہیں کہ ان پر قاتلانہ حملہ میں کوئی ا?فیسر ملوث ہیں تو ا?زادانہ اور شفاف تحقیقات کے ذریعے ان کو مطمئن کیا جانا چاہئے کہ ایسا نہیں ہے، لیکن الزام کی تحقیقات سے انکار اور ایسی پریس ریلیز سے ا?پ بتا رہے ہیں کہ پاکستان میں ا?پ قانون سے بالاتر ہیں ایسے رویے قوموں کے لئے تباہ کن ہیں۔