لاہور: سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرحت شہزادی کی لیگل ٹیم نے ایف آئی اے اور انٹرپول کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
جس میں کہا گیا ہے کہ فرح گوگی کے خلاف کی جانے والی تمام تر کارروائی سیاسی بنیادوں پر ہے، فرح گوگی کے خلاف درج مقدمہ ایف آئی اے کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ کے لیے کی جانے والی خط و کتابت آرٹیکل 3 کی خلاف ورزی ہے۔
فرح گوگی کی لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ ریڈ نوٹس کی درخواست میڈیا پر جاری کر کے ہتکِ عزت کی گئی، ایسے ریڈ وارنٹ جاری کر کے ملک کی بد نامی ہوتی ہے۔ لیگل ٹیم نے انٹرپول کو درخواست کی ہے کہ ریڈ وارنٹ کے لیے دوبارہ خط لکھا جائے تو سخت کارروائی کریں۔