اسلام آباد : سینیٹ نے سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظرثانی کا بل منظور کر لیا۔
نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا، ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظرثانی کا بل پیش کیا جس پر اپوزیشن ارکان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔
اپوزیشن اراکین نے شور شرابہ کرتے ہوئے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں اور سپیکر ڈائس کے گرد نعرے بازی کی، انہوں نے توہین عدالت نامنظور کے نعرے بھی بلند کئے۔
منی سکرٹ پہنے ویڈیو شیئر کرنا آمنہ الیاس کو مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا پر ہنگامہ
ایوان میں اپوزیشن کے بھرپور احتجاج کے باوجود سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظر ثانی بل کو 21 کے مقابلے 32 ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔