ملک میں موسم بہار کی شجر کاری کا آغاز ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پودا لگا کر رواں سال کی ملک گیر موسمِ بہار شجرکاری مہم کا آغازکیا۔ مہم کے دوران ملک بھرمیں 24 کروڑ سے زائد درخت لگائے جائیں گے۔ وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک کے طول وعرض میں پودے لگا کرمہم کےتحت دیئے گئے اہداف کو پورا کیا جائے گا۔
اس موقع پر گفتگوکرتےہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آنے والی نسلوں کے بہتر اورمحفوظ مستقبل اورانہیں ماحولیاتی آلودگی کے اثرات سے بچانے کےلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ کے آنے والے سب سے بڑے سیلاب نے جنگلات کی افادیت کواجاگر کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے کل رقبے کے مقابلے میں جنگلات کا تناسب بہت کم ہے جس میں ہنگامی بنیادوں پر اضافہ کرنا ہو گا ۔ انہوں نےکہا کہ دوہزار پندرہ میں قومی جنگلات پالیسی تشکیل دی گئی ۔ وزیراعظم نے کہاکہ اس میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ جنگلات کا ماحول کوبہتر اور تبدیل کرنے میں کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادسے اپیل کی کہ وہ شجرکاری مہم میں بھرپورحصہ لیں اور مل کر آئندہ نسلوں کا مستقبل سنواریں۔
style=”display:none;”>