پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی کےچیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ کراچی پولیس جے دفتر میں دہشت گردی جیسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں،پی ایس ایل ٹورنامنٹ جاری رہے گا۔ تمام میچ اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے،ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے،لیگ کو برقرار رکھنا ایک چیلنج ہے، غیر معمولی تعاون پر سندھ حکومت کے شکر گزار ہیں، گراس روٹ پر اقدامات کے ساتھ ویمن لیگ کا بھی انعقاد کرائیں گے۔ کراچی جم خانہ میں سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین کی کتاب ، کسٹمز کرکٹ جرنی کی رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین پی سی بی نے ان خیالات کا اظہار کیا۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ پنجاب حکومت نےسیکیورٹی کےلیے 80 کروڑ کا بل بھیج دیا ،پھرکراچی میں سیکیورٹی کا 40 کروڑ کا بل بھیج دیا میں نےوزیر اعلی سندھ سے درخواست کی تو انہوں نے ہماری بات مان لی۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ہمیں کہا ہم آپ سے پیسے نہیں لیں گے جب میں نے یہ بات پنجاب حکومت کو بتائی تو وہ بھی پیچھے ہٹ گئے۔ ہم حکومت سے ایک روپیہ نہیں لیتے بلکہ ٹیکس دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند سال پہلے جب پی سی بی استعفی دے کرگیا تو ڈومیسٹک کرکٹ پر کام کرنا چاہتا تھا ۔ اس وقت نظریں پی ایس ایل نہیں بلکہ ڈومیسٹک کرکٹ پر تھیں، اس بار جب وزیر اعظم شہباز شریف نے بلایا تو انہوں نے ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال کرنے کا کہا تھا۔
میرے پی سی بی میں آنے سے قبل ڈپارٹمنٹل ٹیمیں بحال کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی تھیں ۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ امید ہے کسٹم بھی دوبارہ کرکٹ ٹیم بحال کرے گا ۔ پی سی بی بورڈ تگڑا ہونا چاہیے ۔یہ مناسب نہیں کہ چیئرمین تبدیل ہو تو سارے کام رک جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا تھا کہ خواتین کرکٹ کو بحال کرنا ہے اور ویمن لیگ کروانی ہےجیسے ہی ہم نے ویمن لیگ کا اعلان کیا۔ بھارت اور آئی پی ایل نے اپنی ویمن لیگ کا اعلان کردیا۔ اس سال ہم ویمن لیگ لانچ کرنے جارہے ہیں اس پی ایس ایل میں ویمن کے کچھ میچز رکھے ہیں منیبہ علی نے ورلڈکپ میں شاندار سنچری کی۔منیبہ علی نے جسامت سےنہیں دماغ سے سنچری بنائی اس کا 50کلو بھی وزن نہیں ہوگا۔
style=”display:none;”>