موٹروے پرکلر کہار کے قریب بس کے حادثے میں 14 افراد جاں بحق ا ور 63 زخمی ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کے پیش آیا جس کے نتیجے میں بس الٹ گئی اورمخالف سمت سے آنے والی دو کاریں اور ایک سوزوکی پک اپ بھی زد میں آگئیں۔بس اسلام آباد سے لاہور جارہی تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کلرکہار میں ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور جا ں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ا ور ریسکیو عملے کو زخمیوں کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
style=”display:none;”>