اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ شاہد خاقان عباسی ایل این جی ریفرنس میں آج احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے جس پر عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نیشنل اکاؤنٹیبیلیٹی کے ادارہ اور اس کے ماتحت چلنے والی عدالتوں کو ملک کے لئے نقصان دہ قرار دیتے ہیں اور وہ کئی بار اپنے بیانات میں کہہ چکے ہیں نیب اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے۔
style=”display:none;”>