چیرمین نیشل اکاؤنٹیبیلیٹی بیورو آفتاب سلطان نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس کی طرف سے جاری کئے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی ٰپیش کیا تھا۔
وزیرِ اعظم نے آفتاب سلطان کی اپنے فرائض کی انجام دہی میں ایمانداری اور فرض شناسی کی تعریف کی۔ چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے اسرار پر وزیرِ اعظم نے ان کا استعفی ٰمنظور کر لیا۔
دوسری طرف ایک نجی ٹی وی کے مطابق آفتاب سلطان نے چند مشکلات کی وجہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ خبر کے مطابق آفتاب سلطان نے کہا کہ انہیں چند ایک ایسے کام کہے گئے جو وہ نہیں کر سکتے تھے اس لئے انہوں نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
style=”display:none;”>