وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے خلاف افغان طالبان کے کارروائی نہ کرنے کی ذمہ دار پاکستان کی جانب سے ملنے والے ملے جلے اشارے ہیں۔
جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو اردو کو ایک انٹرویو میں وزیر خارجہ نے کہا کہ سابقحکومت عبوری افغان حکومت کو تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مفاہمت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کہہ رہی تھی اور اس کا پاکستان میں عسکریت پسندوں کو دوبارہ آباد کرنے کا منصوبہ تھا۔ لیکن ہر پاکستانی یہ مطالبہ کر رہا تھا کہ وہ دہشت گرد جو آرمی پبلک سکول کے قتل عام جیسے گھناؤنے حملوں میں ملوث تھے وہ کبھی بھی “ہمارے دوست” نہیں ہو سکتے۔
اس سے قبل سی این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر دہشت گردوں سے بغیر کسی شرط کے مذاکرات کرنے کا الزام عائد کیا۔ وزیر خارجہ نے اسے ’’ دہشت گردوں کو خوش کرنے کی پالیسی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اب دہشت گرد پھر ہمارے منہ کو آ رہے ہیں۔تاہم، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اور عسکری قیادت نے دہشت گردوں کو خوش کرنے کی پالیسی ختم کر دی ہے۔
style=”display:none;”>