صوبہ پنجاب میں قومی اسمبلی کی 15 نشستوں پر ضمنی انتخابات کےلئے ریٹرننگ افسران نے آج سے کاغذات نامزدگی وصول کرنا شروع کردیئے ہیں ۔ ضمنی انتخاب 19 مارچ کو ہو گا۔
صوبہ پنجاب میں قومی اسمبلی کی 15 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے حوالے سے سر گرمیاں جاری ہیں۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسران 10 سے 14 فروری تک کاغذات نامزدگی وصول کریں گے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 18 فروری تک مکمل کی جائے گی۔
ترجمان الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں 22 فروری تک دائر کی جاسکیں گی اور امیدواران کی حتمی فہرست 2 مارچ کو جاری کی جائے گی۔
style=”display:none;”>